Home قومی خبریں مہاراشٹر:بی جے پی کا ادھو حکومت کے خلاف احتجاج،مذہبی مقامات کھولنے کا مطالبہ

مہاراشٹر:بی جے پی کا ادھو حکومت کے خلاف احتجاج،مذہبی مقامات کھولنے کا مطالبہ

by قندیل

ممبئی:بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ نے پوری ریاست میں احتجاج کیا اور مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ۔ ریاستی بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل نے کہاکہ ریاستی حکومت نے شراب کی دکانیں اور خریداری مراکز کو کھول دیا لیکن مذہبی مقامات نہیں کھولے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ریاست کے مشہور مندروں اور دیگر مذہبی مقامات کے باہر مظاہرہ کیا ۔پاٹل نے دعوی کیا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو مندروں اور مساجد کو کھولنے کی اجازت دی ہے، لیکن ریاستی حکومت نہ کھولنے پر بضدہے۔ سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اگر لوگ کورونا وائرس سے متعلق قواعد پر عمل پیرا ہونے پر راضی ہیں تو ریاستی حکومت کو انہیں ان کے عقیدے سے دور نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں کو مندر میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے، تو انہیںذہنی سکون حاصل ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment