مہاکلیشور مندر پر حکم کے بعد جسٹس ارون مشرا نے کہا: شیو کی مہربانی سے حتمی فیصلہ بھی ہوگیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اجین کے مہاکلیشور مندر کے انتظام سے متعلق ہدایات جاری کیا ہے ۔ منگل کو فیصلہ سنانے کے بعد جسٹس ارون مشرا نے ساتھی ججوں سے کہاکہ شیو جی کی مہربانی سے آخری فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔ عدالت نے مہاکلیشور جیوتھرلنگا کی حفاظت سے متعلق ہدایات جاری کیا۔ حال ہی میں جسٹس مشرا نے اپنے الوداعی تقریب میں شرکت سے انکار کردیاتھا۔ اس فیصلے کی وجہ کورونا کی وبا مانا جارہا ہے۔اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے مہاکلیشور جیوتھرلنگا سے متعلق کچھ ہدایات دیئے تھے۔ بعد میں بحث ہونے پر عدالت نے اپنے حکم پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبادت اور عبادت کے طریقہ پرفیصلہ کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔ اس کا فیصلہ صرف مندرکے مینجمنٹ اور پجاریوں کو کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔کیس کی تفصیلی سماعت کے بعد جسٹس ارون مشرا کی بنچ نے مندر انتظامیہ کو ہدایات جاری کئے ہیں۔ اس میں عقیدت مندوں کے داخلے اور دیگر چیزوںسے متعلق تفصیلی ہدایات موجود ہیں ۔عدالت کی ہدایات جلد ہی ویب سائٹ پر آئیں گی۔