Home مقبول ترین بہار انتخابات:مہاگٹھ بندھن میں سیٹ کی تقسیم پر ہوا اتفاق،آرجے ڈی 143اور 70 سیٹوں پر لڑ ے گی کانگریس

بہار انتخابات:مہاگٹھ بندھن میں سیٹ کی تقسیم پر ہوا اتفاق،آرجے ڈی 143اور 70 سیٹوں پر لڑ ے گی کانگریس

by قندیل

پٹنہ:بہار میں اہم پوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل کی سربراہی والے مہا گٹھ بندھن میں سیٹ شیئرنگ پر اتفاق رائے ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 243 رکنی اسمبلی کے لئے مہا گٹھ بندھن کی سب سے بڑی جماعت آر جے ڈی 143 نشستوں پر انتخاب لڑے گی، جبکہ کانگریس 70 نشستوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بائیں بازو کی جماعتوں کو 28 سے 30 نشستیں ملی ہیں۔سیٹ شیئرنگ سے متعلق یہ معاہدہ پہلے مرحلے کی نامزدگی کے دوسرے دن ہوا ، حالانکہ اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ریاست میں پولنگ کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو 71 نشستوں پر ہونا ہے۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے انتخابات 3 اور 7 نومبر کو ہونے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی جمعرات (یکم اکتوبر) سے شروع ہوگئی ہے۔ یہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

You may also like

Leave a Comment