مغربی بنگال میں کانگریس کے اہم پرچارک میں آزاد شامل نہیں

نئی دہلی:کانگریس کے مغربی بنگال انتخابات میں پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت 30 اہم اسٹار لیڈر انتخابی مہم چلائیں گے لیکن اس فہرست میں غلام نبی آزاد اور باغی تیور دکھانے والے دیگر لیڈروں کے نام شامل نہیں ہیں۔ سونیا گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ اس فہرست میں سابق صدر راہل گاندھی، سکریٹری جنرل گاندھی وڈرا، راجیہ سبھا اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل شامل ہیں۔اسٹار کمپینروں میں سینئر لیڈر سچن پائلٹ، کمل ناتھ، سلمان خورشید، رندیپ سنگھ سرجے والا، جتن پرساد، آر پی این سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو، محمد اظہرالدین،، عبدالمنان، پردیپ بھٹاچاریہ، دیپاداس منشی، بی کے ہری پرساد، دپندر ہڈا، پون کھیڑا سمیت 30 لوگ شامل ہیں۔