مغربی بنگال میں ساتویں مرحلے کے دوران 75 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

کولکاتہ:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پیر کو 34 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ کورونا کی وبا کے دوران ووٹنگ کے دوران ووٹرز میں زبردست جوش و خروش پایا گیا تھا اور شام 5 بج کر 30 منٹ تک 75.06 فیصد نے اپنا حق رائے استعمال کیاہے ۔اس مرحلے کے دوران بیلٹ باکس میں 284 امیدواروں کی قسمت کافیصلہ کیاگیا۔ ساتویں مرحلے کے دوران مرشد آباد اور مغربی وردھمان اضلاع کی 9 سیٹوں ، جنوبی دیناج پور اور مالدہ اضلاع میں 6-6 اور کولکاتہ جنوبی میں 4 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ جنوبی دیناج پور میں 80.21 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مالدہ میں 78.76 فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ کااستعمال کیا۔ مرشد آباد میں 80.30 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کولکاتہ میں 59.91 فیصدووٹ ڈالے گئے۔ چنانچہ اسی وقت ، مغربی بردوان میں ، 70.34 فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کرکے جمہوریت کے تہوار میں حصہ لیا۔