Home قومی خبریں مدرسہ دارالسلام مونگیرکے اجلاس دستاربندی سے امیرشریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی و دیگرعلما کاخطاب

مدرسہ دارالسلام مونگیرکے اجلاس دستاربندی سے امیرشریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی و دیگرعلما کاخطاب

by قندیل

مونگیر(پریس ریلیز):مدرسہ دارالسلام اکرام نگربینی گیرمونگیرکے اجلاس میںآٹھ حفاظ کرام کی دستاربندی ہوئی۔اس موقع پرمقتدرعلماء کرام کاخطاب ہوا۔اجلاس سے مفکرملت حضرت امیرشریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی ،امیرشریعت بہاراڈیشہ وجھارکھنڈنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عوام و خواص کوماہ رمضان کے متعلق اہم رہنمائی فرمائی۔حضرت امیرشریعت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماہ مقدس کازیادہ تروقت قرآن مجیدکی تلاوت،اس کوسیکھنے اورسمجھنے میں گزاریں،ماہ مقدس میں کلام مقدس سے رشتہ مضبو ط ہوناضروری ہے ۔تاکہ پورے سال اس کے اثرات اورثمرات ہماری زندگی پرنظرآئیں۔ماہ مبارک کاقرآن مجیدسے خاص تعلق ہے،اس بنیادپرراتوں میں تراویح کابھی اہتمام ہوتاہے،لیکن یہ عام شکایت ہے کہ تراویح میں حفاظ تلاوت قرآن کے تقاضے کوپورانہیں کرتے،ضروری ہے کہ قرآن مجیدکی تلاوت کاحق اداکیاجائے۔ امیرشریعت نے حافظ ہونے والے طلبہ ،ان کے والدین ،اوراساتذہ کومبارک باددیتے ہوئے طلبہ مدارس کو قیمتی نصیحت کی۔ اجلاس سے جامعہ رحمانی کے استاذحدیث مولاناجمیل احمدمظاہری،رحمانی فائونڈیشن کے جنرل سکریٹری جناب مولاناظفرعبدالرئوف رحمانی ،جناب مولاناایوب نظامی قاسمی بانی ومہتمم مدرسہ صوت القرآن پٹنہ، جناب مولانامحمدمشیرالدین رحمانی سربراہ اقلیتی ہاسٹل مونگیر،جناب مولاناامان اللہ مظاہری مہتمم مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم بیگوسرائے،جناب مولاناسیف الرحمن ندوی استاذجامعہ رحمانی مونگیرنے بھی خطاب کیا۔نیزاجلاس کاآغازجناب قاری نظام الدین کی تلاوت قرآن مجیدسے ہواجب کہ شہنشاہ ترنم مولانامنظرقاسمی رحمانی نے اپنی نعت خوانی سے ایک سماں باندھ دیا۔نظامت مولانامحمدتنویرحسین ندوی نے کی ۔جب کہ جامعہ رحمانی کے شعبہ صحافت کے سربراہ جناب فضل رحماں رحمانی نے فکرونظرچینل کے ذریعہ اجلاس کے پیغام کودورتک پہنچاکراس کااستفادہ عام کیا۔اجلاس میں آٹھ طلبہ کی دستاربندی ہوئی،ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:حافظ محمدامتیازالحق رحمانی بن جناب الحاج محمدضیاء الحق شترخانہ مونگیر،حافظ محمدشہبازرحمانی بن جناب محمدمحرم صاحب رواہی ارریہ ،حافظ محمدمظہرعالم رحمانی بن جناب محمدعرفان حاجی پورکھگڑیا،حافظ محمدچاندرحمانی بن جناب محمدہارون مرحوم رواہی ارریہ ،حافظ محمدسعیدالرحمن رحمانی بن جناب مولاناضیاء الدین قاسمی سیدپورکھگڑیا،حافظ محمدحبیب الرحمن رحمانی بن جناب مولاناضیاء الدین قاسمی سیدپورکھگڑیا،حافظ ابوطالب رحمانی بن جناب محمدہشام رواہی ارریہ،حافظ محمدامتیازعالم رحمانی بن جناب محمدسلطان مرحوم بڑی بلیابیگوسرائے۔اس اجلاس میں خانقاہ رحمانی سے جناب حاجی عارف رحمانی جنرل سکریٹری جامعہ رحمانی،جناب حافظ محمداحتشام رحمانی،جناب حافظ محمدامتیازرحمانی ناظم دارالاشاعت خانقاہ رحمانی مونگیر،جناب مولانا محمداسلم رحمانی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔ان کے علاوہ ہزاروں کی تعدادمیں عوام وخواص اورخواتین نے شرکت کی ۔ خواتین کے لیے پردہ کے ساتھ الگ اجلاس گاہ کا انتظام کیاگیاتھا۔

اس موقع پرمہتمم مدرسہ دارالسلام مولانا قمرالزماں رحمانی نے تمام حفاظ طلبہ اوران کے والدین کومبارک باددی نیزعوام وخواص کاشکریہ اداکیااوران تمام معاونین کے شکرگزارہوئے جنہوں نے اجلاس کی کامیابی کے لیے تگ ودوکی ۔انہوں نے مدرسہ کی کارکردگی ،تعلیمی نظام کی رپورٹ پیش کی۔ اجلا س کوکا میاب بنانے میں اہم کردار مدرسہ کے ٹرسٹی اراکین نے اداکیانیزمجلس استقبالیہ کے سرگرم اراکین اورمحلہ شترخانہ نیاٹولہ اکرام نگرکے نوجوانوں نے اجلاس کوکامیاب بنانے کی بھرپورکوشش کی ۔

You may also like

Leave a Comment