سمستی پور(پریسریلیز):مدارس اسلامیہ سے علم کی شمع روشن کی جاتی ہے اور دنیا کو دین اسلام کی مبارک کرنوں سے منور کیا جاتا ہے، نیز مدارس کے ماتحتی میں جو مکاتب پروان چڑھتے ہیں اس کے عمدہ نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں، یہی بات جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کی اختتامی تقریب و تعلیمی بیداری کانفرنس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد محسن یوسف صاحب فلاحی نے اپنے خطاب میں فرمایا، اس موقعہ پر حضرت مولانا مفتی محمد نظام الدین صاحب قاسمی، استاذ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا نے تعلیم قرآن کی فضیلت و اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی، مولانا محمد رضوان صاحب قاسمی نے طلبۂ کرام کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا اور مولانا محمد غفران ساجد صاحب قاسمی، چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن نے صدارتی خطاب میں ناظم جامعہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فرمایا کہ واقعی یہاں مدرسہ چلانا کنکر کے چنے چبوانے جیسا ہے ، مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا، ناظم جامعہ قاری ممتاز احمد صاحب جامعی جنرل سکریٹری، الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے جامعہ کی ابتدائی اور موجودہ حالت سے روشناس کرایااور مفتی محمد عاشق الٰہی صاحب قاسمی نے نظامت کی ذمہ داری نبھائی، الحمدللہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلوں افزائی و اراکین جامعہ کی دلجوئی کی ۔
شرکائے مجلس میں مولانا نصر اللہ قاسمی، مولانا جاوید اختر حلیمی،مولانا اسرار صاحب ندوی، مولانا افضل صاحب ندوی، مولانا اسجد مدنی صاحب، قاری امام الدین صاحب ، مولانا جاوید صاحب قاسمی، ڈاکٹر اصغر ساہل صاحب ،ماسٹر افسر اقبال صاحب، مولانا احسان صاحب قاسمی، محمد ابوبکر، خلیق الرحمٰن صاحب، ماسٹر شفیع الرحمن صاحب، حاجی محسن صاحب، ماسٹر رضیع احمد صاحب، محمد صابر صاحب، محمد مشرف حسین پوسا فارم،ماسٹر عبدالسلام خان صاحب کھجوری کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں اراکین جامعہ ماسٹر محمد امتیاز صاحب، حافظ محمد ارشد صاحب ،حافظ محمد فخر عالم صاحب اور مولانا شارق انور صاحب قاسمی پیش پیش رہے، اخیر میں ناظم جامعہ قاری ممتاز احمد صاحب جامعی ، جنرل سکریٹری ، الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضرت مہمان خصوصی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ۔