معروف عالمِ دین اور جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم کا انتقال 

 

اسلام آباد: موصولہ اطلاع کے مطابق پاکستان کے مشہور عالم دین اور جامعہ بنوریہ کراچی ٹاون کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ مفتی نعیم دل کےعارضے میں مبتلا تھے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*