لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق،اقوام متحدہ نے بھی کسان تحریک کی حمایت کردی

نیویارک:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتاریس نے ہندوستان میں کسانوں کے مظاہرے کے بارے میں کہاہے کہ لوگوں کوپرامن مظاہرے کرنے کا حق ہے اور حکام انہیں ایساکرنے دیں۔ ہندوستان نے کسان مظاہروں کے بارے میں غیر ملکی رہنماؤں کے تبصرے کوگمراہ کن اورغیر ضروری قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ یہ جمہوری ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاہے کہ جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے،میں کہناچاہتاہوں کہ پر امن طریقے سے انہیں احتجاج کا حق ہے اور حکام انہیں کرنے دیں۔دجارک ہندوستان میں کسانوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے غیر ملکی رہنماؤں کے تبصروں کے بارے میں کہاہے کہ ہم نے ہندوستان میں کسانوں سے متعلق کچھ ایسے تبصرے دیکھے ہیں جو گمراہ کن معلومات پرمبنی ہیں۔اس طرح کے تبصرے غیر منصفانہ ہیں ، خاص طورپرجب وہ کسی جمہوری ملک کے اندرونی معاملات سے متعلق ہوں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*