لوگوں کا درد زیادہ اہم:ممتا بنرجی

کولکاتہ:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوارسے ہی وہیل چیئر پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ پچھلے ہفتے وہ نندی گرام میں زخمی ہوگئیں۔ممتابنرجی نے آج تقریباََ 300 کلومیٹر تک پرولیاکاسفر کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی چوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے درد میرے درد سے زیادہ ہیں۔ میں ایک حادثے میں زخمی ہوئی۔ یہ میری قسمت ہے کہ میں بچ گئی۔ مجھ کوپلاسٹر ہے اور میں چل نہیں سکتی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں ٹوٹی ہوئی ٹانگ سے باہر نہیں جا پاؤں گی۔علاقے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا اورکہاہے کہ بی جے پی یہاں جھوٹ کی وجہ سے جیت گئی۔ وہ سب کچھ بیچ رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی نے یہاں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاہے کہ ہم ترقی میں مصروف ہیں اور بی جے پی رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔یہاں مٹی کا تیل بھی نہیں ہے۔انھوں نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے ایک ہزار روپے پنشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہماری حکومت نے ڈوئیر(دروازے پر) کے تحت سرکاری ذات پات کا سرٹیفکیٹ تقسیم کیا ہے۔