لاک ڈاؤن میں امیروں کی دولت میں اضافہ کیسے ہوا؟اڈانی کی دولت میں اضافے پر راہل گاندھی نے گھیرا

نئی دہلی:لاک ڈاؤن میں جہاں بے روزگاری اورغربت بے حدبڑھی ہے دوسری طرف چندامیروں کی دولت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہواہے۔ ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی کی اس سال کی دولت میں بہت اضافہ ہواہے۔سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو سوال کیاہے کہ جب ہر شخص کورونا وبا کی وجہ سے جدوجہد کرتے ہوئے نظر آتا ہے توصنعت کار گوتم کی دولت میں 50 فی صدکااضافہ کیسے ہوا۔اپنی دولت میں اضافے کے معاملے میں اڈانی نے دنیا کے امیرترین لوگوں میں جیف بیزوس اور ایلون مسک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس پر کانگریس کے رہنماراہل گاندھی نے سوال کیاہے کہ سال 2020 میں عام لوگوں کی کتنی دولت میں اضافہ ہوا ہے؟اڈانی کی دولت میں اضافے کی ایک خبر شیئرکرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ سنہ 2020 میں آپ کی دولت کتنی بڑھی؟ زیرو ۔آپ زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیںاور وہ 12 لاکھ کروڑ روپے بناتے ہیں۔ اور ان کی دولت میں 50 فیصداضافہ ہوجاتاہے۔ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کیو