Home قومی خبریں ممبئی:لاک ڈاؤن میں22 ہزار سے زائد خواتین کو ٹھگنے والا کمپیوٹر انجینئر گرفتار

ممبئی:لاک ڈاؤن میں22 ہزار سے زائد خواتین کو ٹھگنے والا کمپیوٹر انجینئر گرفتار

by قندیل

ممبئی:22 ہزار سے زائد خواتین کو دھوکہ دہی کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں آچکا ہے ۔ سائبر پولیس نے 32 سال کے ایک ایسے شاطر کوپکڑا ہے ، جس نے اب تک 22 ہزار سے زیادہ خواتین سے ہزاروں روپئے ٹھگ چکا ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گرفتار نوجوان کا نام آشیش اہیر ہے اور پیشہ سے کمپیوٹر انجینئر اشیش نے لندن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ممبئی سائبر سیل کی ڈی سی پی رشمی کرندیکر کے مطابق انہیں آن لائن شاپنگ میں دھوکہ دہی کی شکایت ایک خاتون سے ملی تھی۔ اس کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی اور پھر ملزم کو سورت سے گرفتار کیا گیا۔تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ لندن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے سورت میں کپڑوںکا کاروبار شروع کیا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے بہت نقصان ہوا۔ اس کی وجہ سے اس پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا اور اس کو ادا کرنے کے لئے اس نے دھوکہ دہی کا غلط طریقہ منتخب کرلیا۔ ملزم نے خود ہی شاپی ڈاٹ کام (Shopiiee.com)کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی اوراس پر اچھے کپڑے ، سستی قیمت پر فروخت کرنے کا دعوی کیا۔ ویب سائٹ پر خوبصورت اور سستے کپڑے دیکھ کر خواتین نے آن لائن خریداری شروع کردی۔ ملزم نے کچھ لوگوں کے کپڑے بھیجے ، اور بیشتر خواتین کے کپڑے نہیں بھیجے۔چونکہ یہ دھوکہ دہی صرف چند ہزار روپئے کی تھی اس لیے زیادہ تر لوگ پولیس میں جانامناسب نہیں سمجھا اور اس کی دھوکہ دہی جاری ہے۔ لیکن ممبئی سائبر سیل میں شکایت آنے کے بعد اس کی تحقیقات کی گئی ان کے فراڈ کا انکشاف ہوا اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

You may also like

Leave a Comment