Home قومی خبریں لاک ڈاؤن کھولنے میں لاپرواہی نہ برتیں،ریاستوں کومرکزی کی ہدایت

لاک ڈاؤن کھولنے میں لاپرواہی نہ برتیں،ریاستوں کومرکزی کی ہدایت

by قندیل

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کھولنے کے عمل میں احتیاط ضروری ہے۔ لاک ڈائون ختم کرنے کے دوران کئی جگہوںپربازاروں میں بھیڑ بھاڑجمع ہونے، اور سڑکوں پر جام جیسی صورتحال کے درمیان یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی وزارت کی طرف سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے خط میں ٹیسٹ ٹریک اینڈ ٹریٹ (testing, tracking treating)اور کوویڈ ویکسی نیشن کے فارمولے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوویڈ گائیڈ لائن کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ریاستوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ کورونا کے چین کو توڑنے کے لیے اینٹی کوویڈ 19 ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنا چاہیے۔ داخلہ سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بہت ساری ریاستوں اور مرکزکے کے زیرانتظام علاقوں میں انفیکشن کے واقعات میں اضافہ درج ہوا ہے، بہت ساری ریاستوں نے انفیکشن کی روک تھام کے لیے دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا انفیکشن میں کمی کے پیش نظر بہت سی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں نے اس پابندی میں نرمی کرناشروع کردیا ہے۔ لہٰذالاک ڈاؤن کھولنے کا عمل زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعداحتیاط کے ساتھ شروع کیا جانا چاہیے۔ داخلہ سکریٹری نے کہا کہ کوویڈ 19 انفیکشن سے نمٹنے کے لیے احتیاط میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ اس میں ماسک کا استعمال، ہاتھ دھونے، معاشرتی دوری اور بند جگہوں کو ہوا دار بنانا شامل ہے۔ کچھ ریاستوں میں پابندیوں میں نرمی کے بعدبازاروں میں ہجوم جمع ہونے اور کورونا کے روک تھام سے متعلق قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment