طرابلس:لیبیا کے نومنتخب عبوری صدر محمد یونس منفی اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے جمعرات کے روز لیبیا کے مشرقی حصے میں پہنچ گئے ہیں۔لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیرمین محمد یونس منفی گزشتہ تین برسوں سے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں سکونت پذیر تھے۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی لیبیا میں متحارب گروپوں کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس میں چار رہنماؤں کو منتخب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لیبیا میں رواں برس دسمبر میں انتخابات منعقد ہونا ہیں، تاہم تب تک کے عرصے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ملک میں ایک عبوری حکومت قائم کی گئی ہے۔