Home اسپورٹس آخری ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں ہو سکتی ہے کئی تبدیلیاں

آخری ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون میں ہو سکتی ہے کئی تبدیلیاں

by قندیل

نئی دہلی :ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے بلے باز اور گیند باز دونوں ہی مکمل طور پر فلاپ رہے جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے فتح حاصل کی۔ ٹیم کی شکست کے بعد ایک بار پھر کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر چتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے پر تلوار لٹکتی نظر آ رہی ہے جو کافی عرصے سے فلاپ ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم تیسرا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنے کی کوشش کرے گی۔ اس کے لیے ٹیم کی پلیئنگ الیون میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ہندوستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کمر میں درد کی وجہ سے دوسرا میچ نہیں کھیل سکے۔ اگلے میچ میں کوہلی کی واپسی کے اشارے مل رہے ہیں۔ کوہلی کے آنے سے پلیئنگ الیون میں تبدیلی ہوگی۔ کوہلی کو حال ہی میں پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔ اجنکیا رہانے یا چیتشور پجارا کو اگلے میچ سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی کافی عرصے سے خراب فارم سے گزرر ہے ہیں۔ تاہم دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ ایسے میں ٹیم مینجمنٹ کے لیے یہ فیصلہ لینا بہت مشکل ہوگا۔پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں نوجوان بلے باز شریس ایر کو موقع نہیں ملا۔ انہوں نے ڈیبو میچ میں سنچری اور نصف سنچری بنا کر نیوزی لینڈ کے خلاف مضبوط آغاز کیا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے میچ میں شریس ایر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ہنوما وہاری کو تیسرے ٹیسٹ میں موقع ملا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 20 اور دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 40 رنز بنائے۔ انہیں اگلے میچ میں بھی موقع ملنے کا امکان ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم انتظامیہ انہیں موقع دیتی ہے یا نہیں۔

You may also like

Leave a Comment