Home قومی خبریں لالو یادو نے بہار حکومت کا موازنہ کورونا سے کیا،کہا، دونوں نظر نہیں آتے

لالو یادو نے بہار حکومت کا موازنہ کورونا سے کیا،کہا، دونوں نظر نہیں آتے

by قندیل

نئی دہلی:جمعرات کو آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا نام لیے بغیرحملہ کیا ہے۔ لالو نے ٹویٹ کیا ہے کہ کورونااور بہار حکومت میں کچھ مماثلتیںہیں ، یہ دونوں عوامی زندگی کے لیے خطرناک ہیں اور دونوں پوشیدہ ہیں (دکھائی نہیں دیتے)۔اس سے قبل لالو نے بکسر میں چوسا کے مقام پر ندی میں ملنے والی نعشوں کے لیے نتیش سرکارپرحملہ کیاہے۔ لالویادونے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ انہوں نے دوائیں ، آکسیجن ، بستر اور علاج نہیں دیا۔ یہاں تک کہ لکڑی ، دو گز کفن اور زمین بھی موت کے بعد مقدر نہیں تھی۔ اس نے لاشوں کوگنگا میں پھینک دیا۔ کتے لاشوں کو نوچ رہے ہیں۔ ملک اور انسانیت کوکہاں لے جارہے ہو؟

You may also like

Leave a Comment