Home قومی خبریں لالو یادو کی ضمانت کی درخواست پر اب 9 اکتوبر کو سماعت ہوگی

لالو یادو کی ضمانت کی درخواست پر اب 9 اکتوبر کو سماعت ہوگی

by قندیل

رانچی:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس اپریش سنگھ نے سماعت کے لیے 9 اکتوبر کی نئی تاریخ دی ہے۔ لالویادونے چائباسا خزانے کیس میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔ عدالت نے لالویادوکے وکیل کی آدھی سزاپررہائی کی درخواست مسترد کردی۔چائباسا خزانے کا معاملہ 33.13 کروڑ اضافی واپسی کے سلسلے میں تھا۔ لالو یادو کو اس معاملے میں سزا سنائی گئی تھی اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لالویادوکے وکیل پربھات کمار نے بتایاہے کہ 30 ماہ کی مدت پوری ہونے کے بعدہم نے ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔سینئر وکیل کپل سبل نے لالو یادوکے لیے بحث کرتے ہوئے کہاکہ لالویادو نے سزا کی مدت کا نصف حصہ مکمل کرلیالیکن جسٹس اپریش سنگھ کی عدالت نے کہاہے کہ 30 ماہ مکمل ہونے میں ابھی 26 دن باقی ہیں ، لہٰذالالویادوکی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے عدالت نے 9 اکتوبر 2020 کی تاریخ مقرر کی ہے۔لالو دیوگھرکیس میں ضمانت پرباہرہیں۔انھیں ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی۔ اگرانھیں 9 اکتوبر 2020 کو چائباسا کیس میں ضمانت مل جاتی ہے ، تو لالو کے وکیل اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں بھی دمکا کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔دمکا کیس میں لالو یادو کو 3.13 کروڑ روپئے کی اضافی واپسی اور دھوکہ دہی کے الزام میں دومختلف دفعات کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔چائباسا اوردمکا خزانے کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد ہی لالو یادو جیل سے باہر آسکیں گے۔ بہار انتخابات کے تناظر میں آر جے ڈی لالویادوکی ضمانت کی کوشش کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment