لفظ ’’پرواسی ‘‘خودنتیش کمار استعمال کرتے رہے ہیں: آرجے ڈی

نئی دہلی:بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار تارکین وطن مزدوروں کی واپسی پر حزب اختلاف کا نشانہ رہے ہیں۔ حال ہی میں،انہوں نے مزدورں کے لیے’’پرواسی‘‘ کے لفظ کے استعمال پر اعتراض کیا تھا ، جبکہ آر جے ڈی کے تیجسوی یادواورتیج پرتاپ نے جارحانہ موقف اختیارکیاہے۔ آر جے ڈی کے دونوں لیڈروں نے نتیش کمار کے پرانے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئرکیے ہیں جہاں خود نتیش کمار مزدوروں کے لیے ’’پرواسی‘‘کا لفظ استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تیجسوی یادونے ٹویٹراکاؤنٹ پرلکھاہے کہ بہار کے حیرت انگیز وزیراعلیٰ حیرت زدہ ہیں۔ میرا ایک معقول انٹرویودیکھنے کے ڈھائی مہینے کے بعد ان کاضمیر جاگا کہ انھوںنے لفظ ’’پرواسی ‘‘سے سخت نفرت کی۔ ان کی اپنی ٹویٹس اور ان میں موجود تضادات کو دیکھ کرآپ کو خوداخلاقیات اور ضمیر کا وزن کرانا چاہیے۔ تیجسوی یادوکے ساتھ ساتھ تیج پرتاپ یادونے بھی زبردست نشانہ لگایا ہے۔تیج پرتاپ نے لکھاہے کہ بدلہ لینے کی عادت ختم نہیں ہوتی ہے۔ نتیش کمار جی ، جو’’پرواسی‘‘کے لفظ پرچوری شدہ تھیسیس کے بارے میں معلومات پڑھ رہے ہیں ، وہ کئی مہینوں سے اپنی آفیشل ٹویٹر آئی ڈی کے ذریعہ دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے بہاری مزدوروں کے لیے’’پرواسی ‘‘کا لفظ استعمال کررہے ہیں۔ تیج پرتاپ یادونے لکھاہے کہ اس طرح کے رنگ بدلنے سے گرگٹ بھی شرما جاتا ہے۔