Home قومی خبریں کیا وادی گلوان پرہندوستان کا دعویٰ کمزور کیا جارہا ہے،کانگریس کا سوال

کیا وادی گلوان پرہندوستان کا دعویٰ کمزور کیا جارہا ہے،کانگریس کا سوال

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر تعطل کے درمیان کچھ علاقوں سے چینی فوج پیچھے ہٹنے کی شروعات کے بعدجمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ کیا گلوان وادی پر ہندوستان کے دعوے کو کمزور کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیاکہ وزیر اعظم، کیا آپ ہمارے ہی علاقے میں ’بفر ژون‘ بنا رہے ہیں؟ کیا آپ ہمارے جوانوں کو اپنی سرحد کے اندر 2.4 کلومیٹر پیچھے کر رہے ہیں؟ کیا آپ پی پی 14 کے ہندوستانی علاقہ ہونے پر سمجھوتہ کر رہے ہیں؟۔انہوں نے یہ بھی پوچھاکہ کیا آپ وادی گلوان پر ہندوستان کے دعوے کو کمزور کررہے
ہیں؟ سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ان سوالوں کے جواب مانگتا ہے۔بتادیں کہ چینی فوج نے سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کے پہلے اشارے کے طور پر مشرقی لداخ کے کچھ علاقوں سے اپنی محدود واپسی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے قبل قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ٹیلیفون پر بات کی جس میں انہوں نے ایل اے سی سے فوجوں کے پیچھے ہٹنے کے عمل کے مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

You may also like

Leave a Comment