کیایوپی میں10لاکھ متاثرین ہیں؟

پرینکاگاندھی نے یوگی کے دعوے کوشیئرکرکے سوال پوچھا
نئی دہلی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپنے بیان کی بنیادبتانے کوکہاجس میں انہوں نے مبینہ طور پر دعویٰ کیاتھاکہ بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں سے آ رہے مزدور وائرس سے متاثرہیں۔کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے وزیراعلیٰ کے بیان کی ویڈیو کلپ بھی شیئرکی ہے۔پرینکاگاندھی واڈراطرف سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کلپ میں یوگی آدتیہ ناتھ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ممبئی سے واپس آ رہے مزوروائرس سے متاثرہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کایہ بیان سنا۔ حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباََ25 لاکھ لوگ یوپی واپس آچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ صاحب کے بیان کی بنیاد پر ان میں سے مہاراشٹرسے واپس آئے ہوئے 75 فیصد، دہلی سے واپس آئے ہوئے 50 فیصد اور دیگر علاقوں سے واپس آئے 25 فیصد لوگ وائرس سے متاثرہیں۔ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارے لیے چیلنج ہے اور ہماری ٹیم مضبوطی سے اس کا مقابلہ کر رہی ہے۔پوری ریاست میں 75 ہزار طبی عملہ کام کر رہاہے ۔ ٹیسٹ اور علاج کی وجہ سے ہم بڑی حد تک کوویڈ -19 کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیاہے کہ کیاوزیراعلیٰ کامطلب ہے کہ اتر پردیش میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہیں؟ مگران کی حکومت کے اعداد و شمار تو 6228 ہیں۔ ان کی طرف سے بتائے گئے اعداد و شمار کی بنیاد کیا ہے؟ لوٹے ہوئے مزدوروں میں انفیکشن کا یہ فیصد آیاکہاں سے۔