Home قومی خبریں کیامودی حکومت نے ہندوستانی سرزمین چین کے حوالے کردی ہے؟:اویسی

کیامودی حکومت نے ہندوستانی سرزمین چین کے حوالے کردی ہے؟:اویسی

by قندیل

نئی دہلی:بھارت-چین سرحدی تنازعہ پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے حکومت پرحملہ کیا ہے۔ کشیدگی کے بارے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکراور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے جمعرات کوماسکومیں بات چیت کی۔ اس گفتگو میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے پانچ نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسدالدین اویسی نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کیامودی سرکارنے1000 مربع کلومیٹر اراضی ہندوستان کی طرف سے چین کے حوالے کردی ہے؟ وزیر خارجہ نے چین سے اپریل سے پہلے کی صورتحال میں لوٹنے کو کیوں نہیں کہا؟ اویسی نے جمعہ کے روزاپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ہم نے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان دیکھا ہے۔وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے چین سے اپریل سے پہلے لداخ میں ایل اے سی کی صورت حال پرآنے کے لیے کیوں نہیں کہا ہے یا وزیر خارجہ بھی اپنے باس پی ایم سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں کوئی چینی فوجی نہیں آیاہے؟

You may also like

Leave a Comment