کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر سے کوروناختم ہوجائے گا،شرد پوار کا مرکزی حکومت پر طنز

ممبئی:آج رام مندر کی تعمیر کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ ادھر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا کام اتنا ضروری ہے؟ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کورونا رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن سے ہونے والے نقصان کی فکر کرنی چاہئے۔شرد پوار کرونا کی صورتحال کا جائزہ لینے مہاراشٹر کے شعلہ پور آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں جب نامہ نگاروں نے رام مندر کے بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارے لئے کیا اہم ہے۔ کورونا میں صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے لیکن اس دوران کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مندر بننے کے بعد کورونا ملک سے باہر چلا جائے گا۔بتادیں کہ اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو، رام مندر کی ایک بھومی پوجا ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس بھومی پوجن میں شامل ہوں گے۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظرصرف ایک محدود تعداد میں لوگ اس میں شرکت کرسکیں گے۔ بھومی پوجن پروگرام تقریبا تین گھنٹے جاری رہے گا۔ رام مندر 161 فٹ اونچا ہوگا۔ اب تین کے بجائے پانچ گنبد بنائے جائیں گے۔ بتادیں کہ کل شری رام جنم بھومی تیریتھا کھیترا نیاس کی میٹنگ کل ہوئی۔ اس میٹنگ میں، دو تاریخوں کو بھومی پوجن کے لئے پی ایم او کو بھیجا گیا تھا۔ اس کے بعد، 5 اگست کو بھومی پوجن کی تاریخ کو حتمی شکل دی گئی۔