Home قومی خبریں کوروناوائرس: مرکزی وزارت صحت نے اہم ہدایات جاری کیں، ملک بھرکے اسکول،کالجز، مالز بند

کوروناوائرس: مرکزی وزارت صحت نے اہم ہدایات جاری کیں، ملک بھرکے اسکول،کالجز، مالز بند

by قندیل

نئی دہلی۔۱۶؍مارچ:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت مسلسل کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے پیر کو اس جان لیوا وائرس پر لگام کو لے کر کئی ضروری ہدایات دی ہیں۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری پریم اگروال نے کہاہے کہ ملک کے تمام اسکول، سوئمنگ پول، مالس وغیرہ 31 مارچ تک بند کیے جائیں۔ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی چھوٹ ہو، اس کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کااستعمال بھی کم ہو۔وزارت صحت جوائنٹ سکریٹری پریم اگروال نے بتایا کہ ایران سے 53 اور بھارت کا چوتھا گروپ وطن پہنچ چکاہے۔سب کو پروٹوکول کے تحت جیسلمیر میں خاص نگرانی میں رکھاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں چارنئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اڈیشہ، جموں اور کشمیر، لداخ میں ایک معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں 114 کیسز ہیں۔ وہیں ان کے رابطے میں آنے والے 5200 سے زائدافرادکی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں نگرانی میں رکھاگیاہے۔ ابھی تک وائرس سے متاثر 13 مریض صحیح ہو چکے ہیں، وہیں اس سے دوکی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت جوائنٹ سکریٹری نے بتایاہے کہ وائرس کولے کروزارت خارجہ نے کال سینٹرشروع کیاہے،اس کے ذریعے تمام ہندوستانیوں کی مددکی جائے گی۔ یہ کال سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا۔ یوروپین یونین، برطانیہ اور ترکی سے آنے والے مسافروں پر18 مارچ سے اگلے حکم تک پابندی ہے۔

You may also like

Leave a Comment