کوئی بھی ملک اکیلے کرونا جیسے چیلنج سے نہیں نمٹ سکتا:مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کوین عالمی کانفرنس میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تہذیب پوری دنیا کو ایک کنبہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض نے بہت لوگوں کو اس ہندوستانی فلسفہ کی بنیادی سچائی کا احساس دلادیا ۔ کانفرنس میں پی ایم مودی نے کورونا کی وبا میں ہلاک شدہ افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام ممالک جہاں لوگ کورونا انفیکشن کی وجہ سے عوام کی ہلاکت ہوئی ہے ، میں ان تمام لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اس سے قطع نظر کہ کوئی ملک کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو ،وہ اکیلے وبائی بیماری کا سامنا نہیں کرنا سکتا۔پی ایم نے عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیا اور اس کے تئیں عوام میں بیداری لانے کے لیے ڈیجیٹل میڈیم کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سے کرونا سے نجات پانے کی امید ہے۔ ہم نے شروع سے ہی ویکسی نیشن مہم کو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے مربوط کیا ہے، ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔کوین عالمی سمٹ میں ہندوستان نے دوسرے ممالک کوکرونا ویکسی نیشن مہم چلانے کے لیے ایک ڈیجیٹل عوامی خدمت کے طور پر COVIN پلیٹ فارم پیش کیا۔قابل غور بات یہ ہے کہ کینیڈا ، میکسیکو ، نائیجیریا ، پاناما اور یوگنڈا سمیت 50 کے قریب ممالک نے ویکسی نیشن مہم کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم CoVin کو اپنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔