Home قومی خبریں کشن گنج:مفتی اطہر جاوید قاسمی نے ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کی

کشن گنج:مفتی اطہر جاوید قاسمی نے ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کی

by قندیل

کشن گنج:(پریس ریلیز) علمائے کرام کی موجودگی میں آج مفتی اطہر جاوید قاسمی نے ایم آئی ایم کے دفتر کشن گنج میں پہنچ کر مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ایم آئی ایم کے صوبائی صدر اختر الایمان اور مظہر الحسن نے ہار پہناکر مفتی اطہر جاوید قاسمی کا استقبال کیا۔ مفتی اطہر جاوید قاسمی اپنے سیکڑوں چاہنے والوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل ہوئے۔ مولانا الیاس مخلص صدر جمعیۃ علمائے ضلع کشن نے مفتی اطہر جاوید کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اطہر جاوید اپنی اب تک کی تیس سالہ سیاسی زندگی میں خدمت خلق میں مصروف رہے، انہوں نے بہت سی پارٹیوں اور سیاست دانوں کے لیے کام کیا ہے؛ لیکن ہر پارٹی نے آپ کو استعمال کیا اور بعد میں فراموش کردیا، مفتی اطہر جاوید نے ایم آئی ایم کو اپنا سیاسی پلیٹ فارم بناکر درست فیصلہ کیا ہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے مفتی اطہر جاوید قاسمی کی ایم آئی ایم میں شمولیت کو ایم آئی ایم کے لیے نیک فال قرار دیتے ہوئے مفتی اطہر جاوید کے اس فیصلے کی توثیق و تعریف کی ۔ اس موقع پر قاضی عارف، پمی بیگم، مولانا نورالزماں رحمانی، مولانا زید حسن مظاہری پنچایت صدر راشٹریہ علما کونسل بھولمارا اور مجاہد عالم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

You may also like

Leave a Comment