Home قومی خبریں کسانوں پر سیاست ملک مفاد میں نہیں،کچھ طاقتیںاحتجاج کافائدہ اٹھانا چاہتی ہیں:گڈکری

کسانوں پر سیاست ملک مفاد میں نہیں،کچھ طاقتیںاحتجاج کافائدہ اٹھانا چاہتی ہیں:گڈکری

by قندیل

نئی دہلی:مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کے روز کہا کہ کسانوں کوگمراہ کرنے اور ان کی تحریک سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت سے بامقصد بات چیت کرتے ہوئے تعطل کو ختم کریں۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق صدر نے کہا کہ اس معاملے پر بیرونی ممالک کی طرف سے آنے والے بیانات غیر منصفانہ اور بلا وجہ ہیں کیوں کہ ہندوستان نے کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے۔ نتن گڈکری نے کہاکہ کچھ طاقتیں کسانوں کو گمراہ کرنے اور مظاہرے کا استحصال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس طرح کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ جمہوریت میں حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے،ہم ان کے حقیقی مطالبات کو ماننے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں آگے آکر بات کرنا چاہیے۔ مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہوے گڈکری نے کہا کہ جب حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے تو کسانوں کو بھی آگے آنا چاہیے کیونکہ جہاں بات چیت نہیں ہوگی، وہاں مسائل اور غلط فہمیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ نکسلیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں کی تصاویر جن کا کسانوں سے کوئی رشتہ نہیں رہا ہے وہ کسانوں کے احتجاج کے دوران کیوں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ایسے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے اور حکومت کے ساتھ تینوں زرعی قوانین پر بات چیت کرنی چاہیے۔ یہ پوچھے جانے سے کہ تعطل ختم کیوں نہیں ہورہا ہے توگڈکری نے کہا کہ کسان تنظیموں کو سمجھنا چاہیے کہ کچھ عناصر ان کو گمراہ کرناچاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ لوگ جو صرف منڈی میں سامان فروخت کرنے کی بات کررہے ہیں دراصل وہ ہیں جو کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔ زرعی قوانین کارپوریٹس اور صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوے گڈکری نے کہا کہ یہ صرف کسانوں کے مفاد کے لیے ہیں اور بہت سوچ سمجھ کر بنائے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment