کسانوں نے حکومت کی تجویز کو مسترد کیا،14 دسمبرکوملک گیراحتجاج کااعلان

نئی دہلی:زرعی قوانین میں ترمیم کے بارے میں مودی سرکار کی تجاویز کسانوں کو قابل قبول نہیں ہیں۔ کاشتکاروں نے آج پریس کانفرنس میں کہاہے کہ ہم موصولہ تجویز کو پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔ ہم جیوکے تمام مالز کا بائیکاٹ کریں گے۔ ہم 14 کوضلعی صدر دفاتر کا گھیراؤکریں گے۔ ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 12 دسمبر کو جے پور – دہلی شاہراہ کوروکیں گے۔کسانوں کاکہناتھاکہ وہ 14 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ وہ 12 دسمبر کو ملک بھر میں ٹول پلازہ بندکردیں گے۔ اس دن ہم دہلی،جے پورشاہراہ بند کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ اس سے پہلے ہی شاہراہ کوبندکیاجاسکتا ہے۔ کسان تنظیم کے رہنما ڈاکٹر درشن پال نے کہاہے کہ ہم ریلائنس کے تمام مالز کا بائیکاٹ کریں گے۔آج ہی حکومت نے تجاویزبھیجی تھیں لیکن کسان تنظیموں نے اسے مستردکیاہے اورزعی قوانین کے واپس لینے کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ ہم اس پرقائم رہیں گے۔