کسانوں کا اجلاس ہر سال ہوگا، مہاپنچایت بھی جاری رہے گی: راکیش ٹکیت

نئی دہلی :بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مہاپنچایت وقتاً فوقتاً منعقد ہوتی رہے گی۔راکیش ٹکیت نے یہ بات تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو کامیابی سے چلانے کے بعد کہی ہے۔ انہوں نے ہر سال 10 روزہ کسان آندولن میلہ منعقد کرنے کو بھی کہاہے۔راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ ہر سال 10 روزہ کسان آندولن میلہ منعقد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کسانوں کے مسئلہ پر بات کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً مہاپنچایت بھی ہوگی۔راکیش ٹکیت نے حکومت پر دباؤ ڈالنے میں میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ اب کسان 15 جنوری کو جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ یونائیٹڈ کسان مورچہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگر حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے تو ہم دوبارہ اپنی تحریک شروع کریں گے۔