کسانوں کے خلاف کارروائی آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ:کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے جمعرات کے روزکسانوں کے’ دہلی چلو مارچ‘کی حمایت کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ کسانوں کی آواز سننے کی بجائے مرکز میں بی جے پی حکومت سردیوں میں ان پر پانی کے چھڑکاؤ کررہی ہے اور لاٹھیاں مار رہی ہے جو اس کی آمریت کا ثبوت ہے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سورجے والا نے بھی پوچھاہے کہ کسان دہلی دربار کے لیے خطرہ کب بن گئے؟کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ کسانوں سے امدادی قیمت چھیننے والے قانون پراحتجاج کرنے والے کسان کی آواز سننے کے بجائے بی جے پی حکومت نے ان پرشدیدسردی میں پانی کا استعمال کیا۔ کسانوں اوربینکوں سے سب کچھ چھینا جارہا ہے ، قرض معافی ، ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن سرمایہ داروں میں بانٹے جارہے ہیں۔سرجے والا نے الزام لگایا ہے کہ شدید سردی اور پانی کے چھڑکاؤکے درمیان اپنے جائز مطالبات کے ساتھ گاندھیائی انداز میں دہلی آنے والے کسانوں کوزبردستی روکنا مودی،کھٹرحکومت کی آمریت کا زندہ ثبوت ہے۔