Home قومی خبریں کسان تحریک:سونیاگاندھی نے اپوزیشن لیڈروں سے بات کی

کسان تحریک:سونیاگاندھی نے اپوزیشن لیڈروں سے بات کی

by قندیل

عدالت کی پھٹکارکے بعدمتحدہوکر حکومت کوگھیرنے کامنصوبہ
نئی دہلی:تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ساتھ ہم آہنگی نہ رکھنے پر سپریم کورٹ نے حکومت کی سرزنش کی تواپوزیشن متحرک ہوگیا۔ کانگریس پارٹی اب اس بحث میں شامل ہوگئی ہے کہ کسانوں کے معاملے پر پوری اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرلاکر حکومت پر دباؤ بڑھانے کا طریقہ نکالاجائے۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے بھی اس کے لیے حزب اختلاف کے رہنماؤں سے بات کی ہے۔سونیا گاندھی نے کن رہنماؤں سے بات کی ہے اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ذرائع کاکہناہے کہ انہوں نے گفتگومیں سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس صدر نے اپوزیشن رہنماؤں کو ایک ساتھ آنے اور کسانوں کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی تجویز دی۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل حزب اختلاف کی میٹنگ بھی ہوگی ۔

You may also like

Leave a Comment