کنگز الیون پنجاب اپنے گھریلو میچ موہالی میں کھیلے گی

لوکیش راہل  کے کپتان بننے کی امید

نئی دہلی:
کنگزالیون پنجاب نے پرانا ہوم گراؤنڈ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی ایل سیزن -2020میں، ٹیم آئی ایس بنڈرااسٹیڈیم موہالی میں اپنے 7 ہوم میچزکھیلے گی۔ کنگز الیون پنجاب کے سی ای او ستیش مینن نے اس کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موہالی ہمارا ہوم گراؤنڈ رہے گا۔ ہم نے گذشتہ سیزن میں لکھنؤ گراؤنڈ کو ایک آپشن کے طور پردیکھا،لیکن اس سے کام نہیں ہوا۔ٹیم انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیاہے کہ کپتانی سے متعلق فیصلہ نیلامی کے بعد لیا جائے گا۔اس سے پہلے ، یہ بات چل رہی تھی کہ روی چندرن آشون کی دہلی سے وابستگی کے بعد لوکیش راہل کو کپتانی کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ، لیکن انتظامیہ اس پرفیصلہ کرے گی۔ اس بار انیل کمبلے ٹیم کے کوچ ہیں اور وہ نئے سیزن میں بہت ساری تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔جونٹی روڈس ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہیں۔ اس سے پہلے دونوں ممبئی کے ساتھ تھے۔ ہیڈ کوچ انیل کمبلے اپنے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیں گے اور ٹیم کے پاس 42.70 کروڑروپے باقی ہیں۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل پنت بالی نے کہا کہ ہم موہالی میں 7 میچز کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔اس نے ہمیشہ کنگزالیون پنجاب کی حمایت کی ہے۔ یہاں 7 میچز ہونے سے نہ صرف شائقین کو فائدہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*