Home نظم خراج عقیدت بروفات حضرت مولانا سید جلال الدین عمریؒ-ڈاکٹر راحت مظاہری

خراج عقیدت بروفات حضرت مولانا سید جلال الدین عمریؒ-ڈاکٹر راحت مظاہری

by قندیل

اک نجم سحرنماہوا خاموش
سکتے میں ہیں خادمِ جلال الدین

وہ فرض نبھارہے تھے اپنا خوب

ہوئی مرگ مزاحم جلال الدین

ہرخویش اسیر حلقئہ اخلاق

تھا غیر ملازم جلال‌ الدین

شرمندہ ہوا جہاں ہراک طوفان

وہ شے تھے عزائم جلال الدین

کچھ اپنے پرائے کی نہ تھی تفریق

سب سے تھے مراسم جلال الدین

فردوس میں ہو آشیاں تعمیر

عرضی ہے اے راحم جلاالدین!

ہو سال وفات گر تمہیں مطلوب

*ملحوظ مکارم جلال الدین*
(١٤٤٤)

 

 

You may also like

Leave a Comment