Home قومی خبریں خواتین کے خلاف جرائم کے گنہگاروں کوبہار انتخابات میں ٹکٹ نہ دیں پارٹیاں:نربھیا ٹرسٹ

خواتین کے خلاف جرائم کے گنہگاروں کوبہار انتخابات میں ٹکٹ نہ دیں پارٹیاں:نربھیا ٹرسٹ

by قندیل

نئی دہلی:2012 کے نربھیا اجتماعی زیادتی کیس کے متاثرہ خاندان کے ذریعہ تشکیل شدہ نربھیا جیوتی ٹرسٹ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات میں خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو ٹکٹ نہ دیں۔ٹرسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ووٹ بینک کی سیاست میں شامل ہونے کے بجائے بہار انتخابات میں صاف پس منظر والے امیدواروں کو ٹکٹ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری درخواست ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کا پس منظر رکھنے والے امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا جانا چاہئے۔ اگر سیاسی جماعتیں ووٹ بینک کی سیاست کے بجائے اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹکٹ دیتی ہیں تو نہ صرف صاف پس منظر والے لوگ اسمبلی میں پہنچیں گے بلکہ اس سے خواتین کے احترام میں بھی اضافہ ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment