Home قومی خبریں خواتین کمیشن نے پرینکا گاندھی سے دھکامکی کولے کر یوپی پولیس سے جواب مانگا

خواتین کمیشن نے پرینکا گاندھی سے دھکامکی کولے کر یوپی پولیس سے جواب مانگا

by قندیل

نئی دہلی:قومی کمیشن برائے خواتین نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ مل کر مبینہ دھکامکی کے معاملے پر اتر پردیش پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ خواتین کمیشن نے کہا کہ اس طرح کا غیر سنجیدہ رویہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ کمیشن نے ٹویٹ کیاکہ قومی خواتین کمیشن نے ہاتھرس جاتے ہوئے پولیس کے ساتھ پرینکا گاندھی کی مبینہ طور پردھکامکی کی مذمت کی ہے۔ اس طرح کا غیر حساس رویہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے خواتین کمیشن کی چیئر مین ریکھا شرما نے جلد سے جلد اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے جواب مانگا ہے۔کمیشن کے مطابق خط اس کی ایک کاپی گوتم بودھ نگر کے ضلعی آفیسر اور ڈپٹی کمشنر پولیس کو بھیجی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہفتہ کی دوپہر ہاتھرس جارہی تھیں تاکہ اس دلت لڑکی کے اہل خانہ سے ملیں جو مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری اور پٹائی کے بعد ہلاک ہوگئی تھی۔ جب پرینکا وہاں جارہی تھی تو کانگریس کارکنان کی دہلی یوپی بارڈر پر پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ اسی دوران ہیلمٹ پہنے پولیس اہلکار نے ڈی این ڈی ٹول پلازہ پر پرینکا کو روکنے کی کوشش کی۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکار نے کانگریس جنرل سکریٹری کا کپڑا پکڑکر انہیں روکا۔

You may also like

Leave a Comment