کھٹرکوویڈسینٹرکے افتتاح کوپہنچے،زبردست احتجاج،متعددزخمی

حصار:ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر اتوار کے روز پانی پت اور حصار کے قصبوں میں 500 بستروں کی گنجائش والے دو کوویڈاسپتالوں کا افتتاح کرنے پہنچے۔ کسانوں نے حصار پہنچنے والے سی ایم کھٹر کے سامنے مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لیے بیریکیڈ لگائے لیکن کسان باز نہیں آئے۔ احتجاج کرنے والے کسانوں نے وزیراعلیٰ کی طرف بڑھنا شروع کیا ، جس کے بعد پولیس نے ان پر روک لگانے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے۔منوہر لال کھٹر حصار میں کوڈ کیئر ہسپتال کا افتتاح کرنے پہنچے۔ یہاں پہنچنے سے پہلے کسان احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس انتظامیہ نے کسانوں کے احتجاج کے نوٹس پر یہاں سخت تیاریاں کی تھیں۔ افتتاح کی جگہ کے ارد گرد بیریکیڈس لگائے گئے تھے لیکن کسانوں نے یہ بیریکیڈ توڑ دیں۔