خانۂ کعبہ میں زمزم تقسیم کرنے کی ریڑھیوں کا افتتاح

ریا ض:امورحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خانہ کعبہ شریف میں زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کی ریڑھیوں کا افتتاح کیا ہے۔انہوں نے زائرین حرم کے درمیان زمزم کی بوتلوں کی سپلائی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے حرم کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں زمزم کی بوتلوں کی سپلائی جاری رہنی چاہئے۔اس موقع پر انہوں نے زمزم سپلائی کرنے والے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین حرم کو زمزم پلانا بہترین کام ہے جسے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا جارہا ہے۔