کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کروناپوزیٹیو

نئی دہلی:کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کورونا مثبت ہوگئے ہیں۔ ہفتے کے روز انہوں نے ٹوئٹر ہینڈل سے آگاہ کیا۔ ٹوئٹ میں راج بھون کے پی آر او نے لکھا کہ گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ مجھ میں کوروناکے علامات پائے گئے ہیں ، لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ ہفتے دہلی میں رابطے میں آئے تھے، وہ کرونا ٹیسٹنگ لازماً کروالیں ۔خیال رہے کہ جمعہ کی صبح گورنر دہلی سے واپس آئے تھے۔ کیرالہ میں فی الحال 83324 فعال کیسز ہیں، یہاں کورونا سے 1640 اموات ہوچکی ہیں۔