Home قومی خبریں کیرل میں عیدالاضحٰی پرجزوی ڈھیل ،انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ناراض

کیرل میں عیدالاضحٰی پرجزوی ڈھیل ،انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ناراض

by قندیل

نئی دہلی:انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے ملک میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ واقعات کے باوجودبقرعید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کے کیرالہ حکومت کے اعلان کو پسند نہیں کیا۔ آئی ایم اے نے اس پر اعتراض کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کیرالہ حکومت نے بقرعید پر لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کے اپنے حکم کو واپس نہیں لیا تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگی۔آئی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا معاملات میں اضافے کے درمیان کیرالہ حکومت کا ایسا فیصلہ افسوسناک ہے۔ جب جموں و کشمیر ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ جیسی متعدد شمالی ریاستوں نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر روایتی اور مقبول سفرکو روک دیا ہے ، تو بدقسمتی کی بات ہے کہ ریاست کیرالہ نے ایسا فیصلہ کیاہے۔

You may also like

Leave a Comment