Home قومی خبریں کٹر ہندوتو کا ایجنڈا اپنا رہی ہے اروند کیجریوال حکومت؟

کٹر ہندوتو کا ایجنڈا اپنا رہی ہے اروند کیجریوال حکومت؟

by قندیل

 

نئی دہلی:

دہلی اسمبلی کے نتائج کے ٹھیک بعد بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے ایک ٹویٹ کرکے سی ایم اروند کیجریوال پر طنز کساتھا۔انہوں نے لکھا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہنومان چالیسا کاسبق دہلی کے تمام اسکولوں، مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ضروری ہو۔لگتا ہے عام آدمی پارٹی (آپ) نے بی جے پی لیڈر کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کٹر ہندوتو کے ایجنڈے کو اپنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ آپ رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے ایک دعوت نامہ چھپواکر اپنے علاقے کے لوگوں کو بھیجاہے۔انھوں نے ہر مہینے کے پہلے منگل کو اپنے علاقے میں اسے کرانے کا اعلان کیا ہے۔آپ کے اس قدم کو ہندوتو کے مسئلے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔آپ نے یہ بھانپ لیا ہے کہ بی جے پی کے ہندوتوا کے آگے دوسری اپوزیشن پارٹیاں ٹک نہیں پا رہی ہیں۔ دہلی میں بھی ووٹنگ سے پہلے کیجریوال کے ہنومان چالیسا پڑھنے اور مندر جانے پر بی جے پی نے طنز کساتھا۔ ایسے میں آپ اب بی جے پی کے ہندوتوا کا جواب آپ ہندوتو سے دینے کی تیاری میں ہے۔دہلی میں جیت کے بعد اب آپ قومی سطح پر چھانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔قومی سطح پر کانگریس کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ایسے میں اگر آپ کو قومی سطح پر اترنے کی تیاری کرتی ہے تو اس کی سیدھی ٹکر بی جے پی سے ہوگی۔ بی جے پی کو ٹکر دینے کے لیے آپ کو کٹر ہندوتو کو اپنانے گریز بھی نہیں کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment