Home قومی خبریں کشمیر میں انٹرنیٹ کھلتے ہی وائرل ہوئیں عمرعبداللہ کی ایسی تصویریں

کشمیر میں انٹرنیٹ کھلتے ہی وائرل ہوئیں عمرعبداللہ کی ایسی تصویریں

by قندیل

نئی دہلی:5اگست 2019کو کشمیر سے آرٹیکل 370کے خاتمے اور جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں بدلنے کے بعد جہاں صوبے کے مرکزی سیاست دانوں کو نظربند کردیاگیاتھا وہیں انٹرنیٹ پر بھی مکمل پابندی عائد تھی جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ سے وہاں سے کوئی خبر نہیں آرہی تھی۔چند دنوں قبل کورٹ کے ذریعے حکومت کو انٹرنیٹ بحالی کا حکم دیے جانے کے بعد کشمیر میں ٹوجی انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی ہے۔انٹرنیٹ بحال ہوتے ہی نیشنل کانفرنس پارٹی کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کی نئی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے۔نئی تصویر میں وہ سفید ڈاڑھی میں نظر آرہے ہیں اوران کایہ نیالُک پہلے سے بالکل الگ ہے۔ان کی اس تصویر پر سوشل میڈیامیں مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیاجارہاہے۔زیادہ تر لوگ اس تصویر کو موجودہ مرکزی حکومت پر تنقید کے لیے استعمال کرتے ہوئے گزشتہ پانچ ماہ سے کشمیر کی ناکہ بندی اور پورے ہندوستان اور دنیاسے اسے کاٹ دینے کی مذمت کررہے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ عمر عبداللہ کی نئی لک کی تعریف کررہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ میڈیاوسیاست سے جڑے کئی اہم لوگوں نے عمر عبداللہ کی اس نئی تصویر کو شیئرکیاہے اوریہ تصویرٹوئٹرپر ٹرینڈ کررہی ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے عمرعبداللہ کی اس تصویر کو ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے لکھاہے”میرے لیے اس تصویر کے ذریعے عمرعبداللہ کو پہچاننا مشکل ہورہاہے،مجھے دکھ ہے،یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے جمہوری ملک میں ایساسانحہ رونما ہورہاہے،اس کا خاتمہ کب ہوگا؟“۔واضح رہے کہ15جنوری کو عمرعبداللہ کو ان کے اصل گھرہری نواس کے پاس ایک مکان میں شفٹ کیاگیاہے۔وہ اپنے والد اور دیگر سیکڑوں سیاسی و سماجی کارکنان،صنعت کار،وکلاوغیرہ کے ساتھ گرفتار کیے گئے تھے۔عمر،فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی وغیرہ جیسے سیاسی لیڈران کودفعہ107کے تحت گرفتار کیاگیاتھا۔

You may also like

Leave a Comment