Home بین الاقوامی خبریں کشمیراورسی اے اے پر ’او آئی سی‘ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ جلدمتوقع

کشمیراورسی اے اے پر ’او آئی سی‘ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ جلدمتوقع

by قندیل

 

اسلام آباد: سعودی عرب کشمیر کیصورت حال پر بحث کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ بلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔پاکستانی میڈیا کی خبر میں اس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔’ڈان‘ اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے جمعرات کو دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔شہزادہ فیصل سعودی عرب کے اعتراض کی وجہ سےمسلم ممالک کی کوالالمپور کانفرنس میں پاکستان کے حصہ نہیں لینے کے پیش نظر اپنے ملک کی قیادت کی جانب سے شکریہ ادا کرنے آئے تھے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر کے مسئلے کے سلسلے میں او آئی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔قریشی نے شہزادہ فیصل کو ہندوستان کی طرف سے پانچ اگست کو آرٹیکل 370 کی زیادہ تر دفعات کو ختم کئے جانے کے بعد کشمیر میں رونما ہونے والے حالات کے بارے میں بتایا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے شہریت ترمیم قانون اور این آرسی کے سلسلے میں حکومت ہند کی کارروائی اور ہندوستان میں مسلسل اقلیتوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔او آئی سی مسلم اکثریت والے ممالک کی تنظیم ہے اور پاکستان بھی اس کا حصہ ہے،عام طور پر یہ تنظیم پاکستان کی حمایت کرتی ہے اور کئی بار کشمیر معاملے پر پاکستان کا ساتھ دے چکی ہے۔او آئی سی نے ایک مختصر بیان میں گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کو متاثر کرنے والے حالیہ واقعات پر قریبی نظر رکھے ہوئےہے۔شہزادہ فیصل نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔میٹنگ میں وزیر خارجہ قریشی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔خان نے سعودی کے وزیر سے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور یہ علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment