نئی دہلی:چین میں کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 34,800 سے زیادہ لوگ متاثرہوچکے ہیں۔عالمی ادارہئ صحت کے حکام کی طرف سے یہاں ہفتہ کو مہیا کرائے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف ممالک میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد اس طرح ہے: چین میں 722 لوگوں کی موت اور34,546 لوگوں کے اس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں ایک شخص کی موت سمیت کل 25 معاملے اور مکاؤ میں 10 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔زیادہ تر لوگوں کی موت چین اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں میں ہوئی ہے۔کرونا وائرس انفیکشن کا پہلا معاملہ دسمبر میں سامنے آیا تھا۔ جاپان 89، سنگاپور 33، تھائی لینڈ 32، جنوبی کوریا 24، آسٹریلیا 14، جرمنی 13، امریکہ 12 تائیوان 16، ملائیشیا 15، ویت نام 13، فرانس 6 متحدہ عرب امارات 5، کینیڈا 6، برطانیہ 3، ہندوستان 3،فلپائن 3 معاملے۔ ایک شخص کی موت۔ روس 2، اٹلی 3، برطانیہ 3، بلجیم 1، نیپال 1،سری لنکا 1، سویڈن 1، سپین 1، کمبوڈیا 1، فن لینڈ ایک کی موت۔
کروناوائرس سے دنیا بھر میں 34,800 سے زائدافرادمتاثر
previous post