کرناٹک:لاک ڈاؤن میں14جون تک توسیع

بنگلورو:کوروناکے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس یدی یرپپانے یہ اعلان جمعرات کو کیاہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ یہ پابندیاں 14 جون کو صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔ فعال کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ابھی تک کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 26 لاکھ 35 ہزار 122 کیسزدرج ہوئے ہیں۔