Home قومی خبریں حجاب پرکرناٹک ہائی کورٹ کا پابندی کا فیصلہ، طالبات سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی

حجاب پرکرناٹک ہائی کورٹ کا پابندی کا فیصلہ، طالبات سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی

by قندیل

نئی دہلی:کرناٹک ہائی کورٹ نے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ حجاب پہننا اسلام کے لازمی جزء کا حصہ نہیں ہے۔ نیز اس فیصلے سے مایوس کر درخواست گزار طالبات نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وکلاء کی ٹیم فی الحال کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کا مطالعہ کر رہی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکلاء قانونی نکتہ کودیکھ کر سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔اُڈپی کی لڑکیوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں اسکولوں میں حجاب پہننے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے اسکول کالجوں میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حجاب پہننا اسلام کے لازمی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ طالبات اسکول ڈریس پہننے سے انکار نہیں کر سکتیں۔

You may also like

Leave a Comment