Home قومی خبریں مشہور شاعر ، ادیب و ناقد کرامت علی کرامت کا انتقال

مشہور شاعر ، ادیب و ناقد کرامت علی کرامت کا انتقال

by قندیل

دہلی:5 اگست 2022ء بہ روز جمعہ اڈیشہ کے مشہور و معروف ادیب ، شاعر و نقاد کرامت علی کرامت کا پچاسی سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل صبح تقریباً دس بجے ادا کی جائے گی۔ موصوف کی پیدائش 23 ستمبر 1936ء کی ہے۔ اڈیشا کے اردو ادب کو ہند و بیرون ہند کی اردو دنیا سے منسلک و متعارف کرانے والوں میں ان کا نام سر فہرست اور نمایاں ہے۔ وہ ریاضی میں پی ایچ ڈی تھے ، طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیں ، درجنوں ادبی و تنقیدی کتابیں تالیف کیں ، وہ ایک عمدہ شاعر بھی تھے ، انھوں نے اڑیا زبان کی بہت سی تخلیقات کا اردو ترجمہ کیا ، مختلف ادبی اداروں سے تا حیات وابستہ رہے ۔ ان کی شخصیت اور فن پر رانچی یونیورسٹی سے وہاب اشرفی کی نگرانی میں پی ایچ ڈی بھی ہوچکی ہے ۔

You may also like

Leave a Comment