کپل سبل کاپھر کانگریس پر سوال، کہا، ملک میں مضبوط متبادل کا فقدان

نئی دہلی :کانگریس کے رہنما کپل سبل نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے ہیں۔ جتن پرساد کی بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی میں بقیہ 22 رہنماؤں میں سے ایک سبل نے کہا ہے کہ ملک کے پاس سیاسی متبادل کا فقدان ہے ، ملک کو ایک مضبوط ، قابل اعتماد اپوزیشن کی سخت ضرورت ہے۔ پارٹی میں اصلاحات کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک سرگرم اورمتحرک کانگریس کی ضرورت ہے، اورپارٹی کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ فعال اور بامقصد طریقے سے کام کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ کانگریس کو جلد تنظیمی انتخابات کرانے کی ضرورت ہے،یہ ظاہر کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح پر جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس میں تجربہ کاراور نوجوان لیڈروں کے مابین توازن برقرار رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔