Home قومی خبریں کانپور شیلٹر ہوم معاملہ:اکھلیش یادونے اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیا

کانپور شیلٹر ہوم معاملہ:اکھلیش یادونے اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیا

by قندیل

کانپور:اترپردیش کے کانپورکے شیلٹرہوم میں57 لڑکیوں کوکورونااورپانچ لڑکیوں کے حمل پراپوزیشن نے گھیرناشروع کردیا ہے۔ اپوزیشن نے ٹویٹ کرکے ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کیا تو حکمراں جماعت بھی متحرک ہوگئی ہے۔ کانپورکے رکن پارلیمنٹ نے اس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔ تاہم ، ضلعی انتظامیہ نے اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے کہ 57 کورونا سے متاثرہ لڑکیوں میں سے 5 حاملہ ہیں۔ جبکہ دونوں کی کورونا رپورٹ منفی ہے۔ شیلٹر ہوم آنے سے پہلے یہ حاملہ تھیں۔ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اس معاملے میں تحقیقات کا مطالبہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ کانپور کے گورنمنٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم سے ملنے والی خبرسے ریاست میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ کچھ نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کے بارے میں سنجیدہ انکشافات ہوئے ہیں۔ ان میں سے 57 کورونا متاثر ہیں اور ایک ایڈز میں مبتلاہے۔ ان کافوری علاج کیا جائے۔ نیز حکومت کو جسمانی استحصال کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کرنی چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment