کملا ہیرس کا وعدہ:جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد فلسطینیوں کی امداد بحال کریں گے

نیویارک:ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیداوار جوز بائیڈن منتخب ہونے کی صورت میں فلسطینیوں کی مالی امداد بحال کردیں گے اور واشنگٹن میں تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او) کا دوبارہ دفتر بھی کھول دیں گے۔اس بات کا اعلان ان کے ساتھ نائب صدارت کی امیدوار کملا ہیرس نے جریدے ’دی عرب امریکن‘ سے انٹرویو میں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی اقتصادی اورانسانی امداد کی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں گے۔غزہ میں جاری انسانی بحران کا حل نکالیں گے۔مشرقی القدس (یروشلم) میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولیں گے اور واشنگٹن میں پی ایل او کا مشن دوبارہ کھولنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔جوزف بائیڈن صدر منتخب ہونے کے بعد یہ اقدامات کرتے ہیں تو وہ اس طرح موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقدامات پر خط ِ تنسیخ پھیر دیں گے۔ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکی محکمہ خارجہ نے غربِ اردن اور غزہ کی پٹی میں آباد فلسطینیوں کی 20 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی تھی اور مشرقی القدس میں رہنے والے فلسطینیوں کو الگ سے دی جانے والی ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد بھی روک لی تھی۔البتہ اس نے اس سال فلسطینی اتھارٹی کو کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صرف پچاس لاکھ ڈالر کی مالی امداد دی ہے

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*