Home قومی خبریں کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اورمشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں:مولانا انیس الرحمن قاسمی

کلمہ کی اساس پر اتحاد ملت اورمشترکہ مسائل کے لیے کوشش کریں:مولانا انیس الرحمن قاسمی

by قندیل

رانچی،یکم نومبر(پریس ریلیز)ملی اتحاد کے موضوع پر شہر رانچی میں علماء ودانشوران کی خصوصی مجلس منعقد ہوئی،جس میں حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی جوائنٹ کنوینر وحدت ملت کمیٹی نئی دہلی، قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل وچیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے فرمایاکہ ہمارا ملی اتحاد کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقائم ہے اوریہ بنیادی فریضہ ہے؛اس لیے اس کو فروغ دینا اورمشترکہ مسائل کے حل کے لیے متحدہ جدوجہدکرنا ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ مسلکی اختلاف آراء کے باوجود اتحاد ہی راہ اعتدال ہے،اس موقع پرنائب صدر مجلس علماء جھارکھنڈ مولانا مفتی سلیمان قاسمی صاحب نے کہاکہ اتحاد ملت کی سخت ضرورت ہے،ملت باقی رہے گی تو مسلک بھی باقی رہے گی؛اس لیے اتحاد ملت کے لیے یہ مہم نہایت ضروری ہے اورہم اس کے ساتھ ہیں۔مولاناسید صادق حسینی دہلی صدرتقریب مذاہب کونسل دہلی نے کہاکہ اتحاد ایک واجب شرعی ہے اوریہ ہرایمان والے کی ذمہ داری ہے؛اس لیے باہمی اتحاد کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدرمفتی عبداللہ ازہر نے کہاکہ جھارکھنڈ کے علماء مسلکی اختلاف کے باوجود اتحاد کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے خازن جناب شاہ عمیر نے کہاکہ اتحاد کی کوشش کے لیے ہم ہمیشہ ساتھ ہیں۔جناب سید نہال احمد صاحب نے کہاکہ آج کی یہ مجلس بہت اہم ہے اورباہمی اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔سید اقبال رکن ،جناب سعید احمد،ریاض شریف نے بھی خطاب کیا۔مولانا قاضی سعود عالم قاسمی جمشیدپور نے کہاکہ اتحاد ملت کے لیے اخلاص کے ساتھ کوشش کی ضرورت ہے اوریہ بہت اہم ہے۔پروفیسر ڈاکٹر انور ملک صاحب ہزاری باغ نے کہاکہ اوپر کے طبقہ میں اتحاد کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ تمام مسالک کے ادارے اورتنظیمیں اپنے متبعین کو اتحاد ملت کے لیے متوجہ کریں۔معروف صحافی جناب ظفراللہ صادق نے کہاکہ میثاق اتحاد کے لیے ایک لائحہ عمل بنایا جائے،یہ بھی ضروری ہے کہ ائمہ مساجد میثاق اتحاد پر جمعہ میں تقریریں کریں۔جناب شاہنواز احمد خاں سابق نائب لیبر کمشنر ہزاری باغ نے کہا کہ اہل مسالک کے باہمی اتحاد کے لیے میثاق اتحاد بہت ہی اچھی کوشش ہے،اسی طرح کا ایک میثاق اتحاد بین المذاہب افراد کے درمیان بھی ہونا چاہیے۔مولانا رضوان قاسمی صاحب نے کہاکہ بین المسالک اتحاد کی تحریک کو مؤثر طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔مولانا منظورعالم قاسمی نے کہاکہ میثاق اتحاد پر جھارکھنڈمیں علماء سے دستخط کرانے میں وہ اپنا پورا تعاون دیں گے۔ڈاکٹر وکیل احمد رضوی سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل جھارکھنڈ نے کہاکہ اتحاد ملت کی تحریک کو عملی طور پر فروغ دینے کے لیے ملی کونسل کی طرف سے پورا تعاون دیا جائے گا۔جناب مولانا تہذیب الحسن رضوی نے کہاکہ ہم اتحاد کے لیے برابر کوشاں ہیں،اورآئندہ بھی رہیں گے،ہماری درخواست ہے کہ آئندہ وحدت ملت کمیٹی کے اراکین واکابرین کا اجلاس جھارکھنڈ میں کرنے کو منظور کیا جائے،ان شاء اللہ ہم اس کے لیے تمام مسالک کے علماء کے ساتھ خدمت کے لیے تیار ہیں۔اخیر میں مولانا قاضی عزیراحمد قاسمی کی دعا پر جلسہ ختم ہوئی۔اس اجلاس سے جناب مولانا عارف حسین اعظمی معاون تقریب مذاہب کونسل دہلی،قاضی شکیل احمد صاحب،مولانا نشاط احمد صاحب جمشیدپورودیگر علماء نے خطاب کیا۔

You may also like

Leave a Comment