کل سے جزوی طورپراسکول کھولنے کی اجازت،75فیصد والدین تیارنہیں

نئی دہلی:21 ستمبرسے بہت ساری ریاستیں اسکول کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اَن لاک 4.0 کے رہنماخطوط کے مطابق دسویں اوربارہویں کے طلبہ کے لیے اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن کہا گیا ہے کہ اس میں والدین کو اجازت ہونی چاہیے۔بچہ تبھی اسکول جاسکتاہے جب والدین تحریری طور پر رضامندی دیں۔ مرکزی حکومت نے محکمہ تعلیم سے ایک فارم کے ذریعہ اس معاملے میں والدین کی رائے جاننے کامشورہ دیاتھا۔ گوگل فارم میں زیادہ تر والدین نے اپنے بچوں کواسکول بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔